کھیل

پی سی بی نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور: پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں کھیلے جانے والے چار روزہ فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں دس ریجنل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن کے علاوہ سیالکوٹ، پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس اور ملتان شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے نو راؤنڈز کے اختتام پر ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ پہلے راؤنڈ کے میچز 6 سے 9 نومبر تک مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔ ایبٹ آباد اور بہاولپور کا میچ ایبٹ آباد کرکٹ کلب میں ہوگا، لاہور وائٹس اور اسلام آباد کا مقابلہ شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ پشاور اور سیالکوٹ کا میچ عمران خان سٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔ فاٹا اور ملتان کے درمیان مقابلہ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد پر ہوگا اور فیصل آباد کا کراچی بلوز سے مقابلہ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں سال ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں — فاٹا، پشاور، لاہور وائٹس، ایبٹ آباد، سیالکوٹ اور بہاولپور — نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر شرکت کا حق حاصل کیا تھا۔ تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے فیصلے کے مطابق حنیف محمد ٹرافی میں پوائنٹس کے لحاظ سے چار ٹاپ ٹیموں کو قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button